لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کیلیفورنیامیں مسلمانوں کی بڑی کامیابی:گورنر نیوزوم کی منظوری، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ ریاستی تعطیلات کی فہرست کاحصہ بن گئیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سیکرامنٹو/کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کے لیے بڑا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ریاست کے گورنر گیون نیوزوم (Gavin Newsom) نے اسمبلی بل AB 2017 پر باضابطہ دستخط کر کے عید الفطر اور عید الاضحٰی کو کیلیفورنیا کی سرکاری تعطیلات (State Holidays) کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے رکن میٹ ہینی (Matt Haney) کی جانب سے پیش کیے گئے اس قانون کی منظوری کے بعد کیلیفورنیا امریکہ کی ان اہم ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں اسلامی تہواروں کو ریاستی سطح پر قانونی شناخت حاصل ہوئی ہے۔

نئے قانون کے تحت ریاستی ملازمین اپنی موجودہ بامعاوضہ چھٹیوں (Paid Leave)، اینول لیو یا پرسنل ہالیڈے کریڈٹ کا استعمال کرتے ہوئے عید الفطر اور عید الاضحٰی کے موقع پر باضابطہ چھٹی لے سکیں گے۔

مقامی سطح پر طے شدہ انتظامات کے تحت پبلک اسکولوں اور کمیونٹی کالجوں کو عیدین کے مواقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اس قانون کے تحت تمام ملازمین کو 2 اضافی بامعاوضہ چھٹیاں (Paid Days Off) نہیں ملیں گی اور نہ ہی یہ عدالتی چھٹیوں (Judicial Holidays) میں شمار ہوں گی۔

کیئر کیلیفورنیا (CAIR-CA) نے اس تاریخی بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمان طلباء اور ملازمین کو اپنی مذہبی ذمہ داریاں نبھانے اور تعلیمی و کاری و زمرہ جات کو ساتھ لے کر چلنے میں بڑی آسانی ہوگی۔

کیلیفورنیا لیجسلیٹو انفارمیشن کے مطابق گورنر نے 27 ستمبر کو بل کی منظوری دی اور اسے سیکرٹری آف اسٹیٹ کے پاس جمع کرا دیا گیا۔