نیویارک: ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کا سنہری موقع آگیا ہے۔ 5 مئی کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سنٹرل بروکلین پبلک لائبریری (10 گرینڈ آرمی پلازہ) میں ایک عظیم الشان کیریئر فیئر منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس ایونٹ کا اہتمام مقامی منتخب نمائندگان، بروکلین پبلک لائبریری اور نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس میلے میں 30 سے زائد مقامی، ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے بڑے ادارے بھی شرکت کریں گے جو نئے ملازمین کی تلاش میں ہیں۔
لائبریری کی جانب سے ماہرین کے ساتھ خصوصی سیشنز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ امیدواروں کو انٹرویو اور کیریئر کی تیاری میں مدد مل سکے۔
اس ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے، جس کی آخری تاریخ 4 مئی ہے۔
تفصیلات کےلئے لنک پرکلک کریں:https://shorturl.at/xwfrc
خواہشمند امیدوار اپنی سی وی (Resume) کی کاپیاں ہمراہ لائیں اور پیشہ ورانہ لباس میں شرکت کریں۔
