اگر آپ کے پاس آئی فون 15 (iPhone 15) یا آئی فون 16 (iPhone 16) کا کوئی ماڈل موجود ہے تو اپیل کی جانب سے بڑا معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔
ٹیک کمپنی اپیل (Apple) نے اپنے اسمارٹ فونز میں وعدے کے مطابق سیری (Siri) کے بعض جدید فیچرز فراہم نہ کرنے کے الزامات کے بعد 25 کروڑ ڈالر (250 Million USD) کے کلاس ایکشن سیٹلمنٹ (ہرجانے کا معاہدہ) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس معاہدے سے وہ تمام افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے 10 جون 2024 سے 29 مارچ 2025 کے درمیان درج ذیل آئی فون ماڈلز خریدے تھے:
آئی فون 15 پرو (iPhone 15 Pro)
آئی فون 15 پرو میکس (iPhone 15 Pro Max)
آئی فون 16 (iPhone 16)
آئی فون 16 ای (iPhone 16e)
آئی فون 16 پلس (iPhone 16 Plus)
آئی فون 16 پرو (iPhone 16 Pro)
آئی فون 16 پرو میکس (iPhone 16 Pro Max)
رقم کا تناسب اور کلیم (Claim) کا طریقہ کار:
متاثرہ صارفین کو فی ڈیوائس 25 ڈالر سے لے کر 95 ڈالر تک کی ادائیگی کی جائے گی۔
معاوضے کی درخواست (Claim) جمع کرواتے وقت صارفین کو اپنے آئی فون کا ماڈل نمبر، سیریل نمبر، خریداری کی تاریخ اور خریدنے کی جگہ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
متاثرہ صارفین کے لیے آن لائن کلیم فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔





