نیویارک / واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) کے صدر ڈاکٹر محمد ہادی نے امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 میں پاکستانی-امریکی اور مسلم امیدواروں کی نمائندگی اور شاندار کامیابیوں کو کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔
انتخابی نتائج کے بعد اپنے خصوصی اور تفصیلی پیغام میں ڈاکٹر محمد ہادی نے APPAC کے تمام حمایت یافتہ فاتح امیدواروں، تنظیم کی قیادت، رضاکاروں اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ “یہ شاندار کامیابی صرف APPAC کی فتح نہیں بلکہ پورے پاکستانی-امریکی اور مسلم برادری کی تاریخی فتح ہے۔ جب ہم اکٹھے ہو کر جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہیں تو ہماری آواز ایوانوں تک پہنچتی ہے اور ہم حقیقی تبدیلی لانے کے اہل ہوتے ہیں”۔
ڈاکٹر محمد ہادی کے مطابق، APPAC کی مہم اور ووٹرز کی آگاہی کی بدولت وفاقی اور ریاستی دونوں سطحوں پر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے:
ڈاکٹر آدم حماوی dr Adam hamawy (نیوجرسی 12واں ڈسٹرکٹ):
سابق فوجی معالج ڈاکٹر آدم حماوی نیوجرسی کی تاریخ کے پہلے مسلم رکنِ کانگریس منتخب ہو کر امریکی ایوانِ نمائندگان پہنچ گئے ہیں۔
Analillia Mejias
امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار اینالیلیا میخیا (Analilia Mejía) نے نیو جرسی کے 11ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں میخیا نے 68.3 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے ریپبلکن حریف جو ہیتھ وے کو 30.9 فیصد ووٹ ملے۔
ڈاریالیزا آویلا شیولیئرDarializa Chevalier
امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ڈاریالیزا آویلا شیولیئر (Darializa Avila Chevalier) نے نیویارک کے 13ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکی میڈیا اور انتخابی نتائج کے مطابق شیولیئر نے ریپبلکن امیدوار کو شکست دے کر امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست اپنے نام کی۔ اس حلقے میں مین ہیٹن کے اپر مین ہیٹن اور برونکس کے بعض علاقے شامل ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار کلیئر ویلڈیز (Claire Valdez)
امریکہ میں ہونے والے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کلیئر ویلڈیز (Claire Valdez) نے نیویارک کے ساتویں ویلڈیز نے اپنی انتخابی مہم میں یونیورسل ہیلتھ کیئر، کرایوں پر کنٹرول، مزدور یونینز کے حقوق اور امیگریشن پالیسی میں تبدیلی جیسے معاملات پر بھی زور دیا۔کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
(لیٹیشیا جیمز)Letitia James
امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار Letitia James (لیٹیشیا جیمز) نے نیویارک کی اٹارنی جنرل کی نشست پر تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز نے ریپبلکن امیدوار سارتھا کوماتی ریڈی (Saritha Komatireddy) کو شکست دے کر اپنی نشست برقرار رکھی
Phil Ramos(فل راموس)
امریکہ کے 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار Phil Ramos (فل راموس) نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے چھٹے ڈسٹرکٹ سے دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں۔
ڈاکٹر محمد ہادی نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ “آج ہم اپنی فتوحات کا جشن منا رہے ہیں، اور کل سے ہمارا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہم تمام نو منتخب اراکینِ کانگریس اور قانون سازوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کریں گے تاکہ ہماری برادری کی آواز پالیسی سازی کے ہر فیصلے میں مؤثر طریقے سے شامل رہے”۔





