لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک اسٹیٹ سینیٹ سےعبیرکاواس کی شاندار فتح، ریاست کی پہلی حجاب پہننےوالی فلسطینی نژادامریکی قانون سازمنتخب

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / کوئنز (ویب ڈیسک):امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے نتائج میں نیویارک اسٹیٹ کی سیاست میں تاریخی موڑ سامنے آیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ (DSA) کی نامزد امیدوار عبیر کاواس (Aber Kawas) نے کوئنز کے سینیٹ ڈسٹرکٹ 12 کی نشست پر 75 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔ 90 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی پر نیویارک ٹائمز نے ان کی کامیابی کی تصدیق کر دی۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ عبیر کاواس نیویارک اسٹیٹ لیجسلیچر کی تاریخ میں منتخب ہونے والی پہلی حجاب پہننے والی فلسطینی نژاد امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ کامیابی کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (تھریڈز/ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: “ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے”۔

عبیر کاواس نے اپنی انتخابی مہم اسی نعرے کے تحت چلائی۔ “Fund Dignity” کے تحت تمام شہریوں کے لیے مفت اور معیاری علاج (Healthcare for all)، تیز رفتار پبلک ٹرانسپورٹ اور سستے گھروں کی فراہمی شامل ہے۔ جبکہ “Fight Destruction” کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں، تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ اور جنگوں کے لیے فنڈنگ کی مخالفت شامل ہے۔

سیاست میں انٹری سے قبل 15 سال سے زائد عرصے تک مزدوروں، مہاجرین اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عبیر کاواس نے 2023 میں نیویارک کی غیر منافع بخش (Non-profit) چیریٹی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کے لیے رقم بھیجنے کے خلاف قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت کے اسمبلی ممبر زہران ممدانی اور سینیٹر جباری برسپارٹ کے ساتھ مل کر یہ بل تیار کیا تھا۔

عبیر کاواس کو نیویارک کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ میئر زہران ممدانی، سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس وومن رشیدہ طلیب کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ ان کی یہ فتح امریکہ بھر میں فلسطینی حقوق کی حامی تحریک کی بڑھتی ہوئی سیاسی قوت کا منہ بولتا ثبوت ہے