AI Photo Editing Comes to X with Premium-Only Access

فوٹو ایڈیٹر کی یہ نئی اپ ڈیٹ فی الحال iOS (آئی فون) صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ (Android) صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

Editor News

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس'(X) نے اپنے صارفین کے لیے فوٹو ایڈیٹنگ کا تجربہ مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین Grok AI کے ذریعے صرف ٹیکسٹ پرامپٹس (لکھ کر) اپنی تصاویر میں تبدیلیاں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر زبانوں کے خودکار ترجمے کا فیچر بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

ایکس کے ہیڈ آف پروڈکٹ، نکیتا بیئر، کے مطابق اب صارفین کو تصویر ایڈٹ کرنے کے لیے پیچیدہ ٹولز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ اپنی تصویر کا بیک گراؤنڈ بدلنا چاہتے ہیں یا اسے کسی میوزیم کی پینٹنگ کی شکل دینا چاہتے ہیں، تو آپ کو صرف گروک (Grok) کو بتانا ہوگا اور وہ سیکنڈوں میں مطلوبہ تبدیلی کر دے گا۔ یہ فیچر گوگل فوٹوز کے ‘جیمنی’ (Gemini) ایڈیٹر سے مشابہت رکھتا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ میں صرف اے آئی ہی نہیں بلکہ چند دیگر مفید ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں:

چہرے دھندلا کرنا (Blurring): پرائیویسی کے لیے تصویر میں موجود چہروں کو دھندلا کرنے کی سہولت۔

ٹیکسٹ اوورلے(Text Overlay): تصاویر پر اپنی مرضی کی تحریر لکھنا۔

آٹو ٹرانسلیٹر(Auto Translator): مختلف زبانوں کی پوسٹس کا خودکار ترجمہ، جسے مخصوص زبانوں کے لیے آن یا آف بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں گروک(Grok) کے ذریعے تصاویر بنانے کے فیچر کا غلط استعمال بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد اب یہ سہولت صرف پیڈ سبسکرائبرز (Premium Users) تک محدود کر دی گئی ہے۔ ایکس کو اس وقت یورپ اور امریکہ میں چند قانونی تحقیقات اور مقدمات کا بھی سامنا ہے جن میں اے آئی کے ذریعے نامناسب مواد کی تخلیق کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

فوٹو ایڈیٹر کی یہ نئی اپ ڈیٹ فی الحال iOS (آئی فون) صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ (Android) صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *