لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC Council Member Linda Lee Hosts Grand Eid Celebration in Queens

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیو یارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کونسل کی رکن لنڈا لی(Linda Lee) کے زیرِ اہتمام کوئنز کی متنوع کمیونٹی نے اتحاد اور خوشی کے جذبے کے ساتھ عید الفطر کی ایک پروقار تقریب منائی۔

تقریب کا کامیاب بنانے میں سماجی تنظیموں PACEکے عدنان بخاری اور سید حسن نے کردار ادا کیا۔ تقریب کا مقصد عید کی خوشیوں کو مشترکہ طور پر منانا اور مختلف پس منظر رکھنے والے شہریوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر وائس آف نیویارک کےفاؤنڈر محمدعاطف خان کو انک کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

30 مارچ 2026 کو “پی ایس 33 ایڈورڈ ایم فنک” کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام ‘پروگریسو امریکن کمیونٹی ایمپاورمنٹ’ (PACE) کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ شام 5 بجے سے 7 بجے تک جاری رہنے والی اس محفل میں اسلامی تہوار کی مناسبت سے عید کی خوشیاں بانٹی گئیں۔

اس تقریب کو ٹوبی این اسٹاویسکی، میلنڈا کاٹز، ڈوناون رچرڈز، اور نتاشا ولیمز جیسے مقامی رہنماؤں کی سرپرستی حاصل تھی، جو کہ کوئنز میں مضبوط شہری وابستگی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔ منتظمین نے ‘سیو دی پیپل’ (Save the People) کے بطور سپانسر پارٹنر تعاون کو بھی سراہا۔

شام کا آغاز کمیونٹی رہنماؤں کے خطاب سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ اور رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات مختلف پس منظر رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور شمولیت (Inclusion) کے کلچر کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔