نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دنیا بھر کی بڑی ایئرلائنز نے خطے کے لیے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دی ہیں۔
مسافروں اور عملے کے تحفظ کے پیشِ نظر قطر، متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور دیگر قریبی ممالک کے لیے فضائی آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
موجودہ بحران کے باعث مختلف عالمی کمپنیوں نے درج ذیل اقدامات اٹھائے ہیں
دوحہ اور دبئی آنے جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ قطر نے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہے۔
برٹش ایئر ویز اور ورجن اٹلانٹک: لندن سے دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بھارت اور مالدیپ جانے والی پروازوں کے لیے طویل متبادل راستے اختیار کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیل، ابوظہبی اور سعودی عرب کے لیے پروازیں منگل تک معطل یا محدود رہیں گی۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن نے بھی یو اے ای، بحرین، قطر اور کویت کے لیے آپریشنز اتوار کی شام تک معطل کر دیے ہیں۔ تاہم، سعودی عرب کے لیے پروازیں متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہیں گی۔
ایئرلائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ری بکنگ اور رقم کی واپسی (Refund) جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق فضائی حدود محفوظ ہوتے ہی مرحلہ وار شیڈول بحال کر دیا جائے گا۔
