Gunman Carrying Shotgun Neutralized at Trump’s Florida Residence

پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے بتایا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں اور ڈپٹی شیرف نے اسے فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

Editor News

فلوریڈا(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست فلوریڈا میں واقع نجی رہائش گاہ، مار اے لاگو، میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

امریکی سیکرٹ سروس اور مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مشتبہ شخص شاٹ گن اور پیٹرول کا کین اٹھائے ہوئے رہائش گاہ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے بتایا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں اور ڈپٹی شیرف نے اسے فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

جب مشتبہ شخص نے ہتھیار پھینکنے کے بجائے شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھایا، تو اہلکاروں نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود تھے اور وہ محفوظ ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) نے واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حملے کے اصل محرکات اور مشتبہ شخص کے ارادوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *