NYC Spreads Valentine’s Love to Local Small Businesses

انتظامیہ کے مطابق، یہ صرف دکانیں نہیں ہیں بلکہ یہ محنتی مزدوروں، خاندانوں اور خواب دیکھنے والوں کی محنت کا ثمر ہیں۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک سٹی انتظامیہ نے اس ویلنٹائن ڈے پر شہر کی رونق برقرار رکھنے والے ‘چھوٹے کاروباروں’ (Small Businesses) کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد ان مقامی دکانوں، کونے پر موجود چائنیز ٹیک آؤٹ پوائنٹس، حلال کارٹس اور دہائیوں پرانی لانڈریوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو نیویارک کو ایک “گھر” جیسا احساس دیتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق، یہ صرف دکانیں نہیں ہیں بلکہ یہ محنتی مزدوروں، خاندانوں اور خواب دیکھنے والوں کی محنت کا ثمر ہیں۔

شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی ‘پرنٹ ایبل ویلنٹائن کارڈز’ تیار کیے گئے ہیں جو مقامی لائبریریوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں یا ویب سائٹ (nyc.gov/vday) سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

شہری ان کارڈز پر اپنے پسندیدہ چھوٹے کاروبار کے لیے تعریفی نوٹ لکھ کر انہیں دے سکتے ہیں۔ پیغام واضح ہے: نیویارک سے محبت کا مطلب ان لوگوں سے محبت ہے جو اس شہر کو چلاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *