نیویارک پولیس کانیاچیف چیپلین کون ہے؟

انکاکہناتھاکہ"یہ دونوں شخصیات ایمان، ہمدردی اور حکمت کی علامت ہیں۔"

Editor News

نیویارک سٹی: نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش (Jessica Tisch) منگل کے روز باضابطہ طور پر یہ اعلان کریں گی کہ شہر کی دو نامور مذہبی شخصیات، کارڈینل ٹموتھی ڈولن اور ریورنڈ اے آر برنارڈ، اب مشترکہ طور پر NYPD کے چیپلین یونٹ (Chaplains Unit) کی سربراہی کریں گے۔

کمشنر جیسکا ٹش نے اپنے بیان میں عبرانی لفظ “Tzadik” (صادق یا راست باز) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کارڈینل ڈولن اور ریورنڈ برنارڈ شہر کے سب سے نیک اور معتبر افراد میں شامل ہیں۔

انکاکہناتھاکہ”یہ دونوں شخصیات ایمان، ہمدردی اور حکمت کی علامت ہیں، جن پر ہمارے افسران اپنے مشکل ترین لمحات میں بھروسہ کر سکتے ہیں۔”

76 سالہ کارڈینل ڈولن تقریباً دو دہائیوں تک نیویارک کے آرچ بشپ رہے اور حال ہی میں فروری 2025 میں اپنی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہوں نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں اپنی آخری سروس کے بعد کہا:”مجھے نیویارک پولیس کے بہادر جوانوں سے بے پناہ محبت ہے اور میں اب انتظامی بوجھ سے آزاد ہو کر ایک پادری کے طور پر ان کی خدمت، کونسلنگ اور ان کے لیے دعا کرنے کا منتظر ہوں۔”

واضح رہے کہ پوپ لیو XIV نے 58 سالہ آرچ بشپ رونالڈ ہکس کو ڈولن کا جانشین مقرر کیا ہے۔

72 سالہ ریورنڈ اے آر برنارڈ بروکلین کے مشہور کرسچن کلچرل سینٹر (CCC) کے بانی اور سی ای او ہیں، جس کے ممبران کی تعداد 37,000 سے زائد ہے۔ وہ سیاہ فام چرچ کے ایک ممتاز رہنما ہیں اور ان کی تعلیمات سیاست، ثقافت اور خاندانی معاملات میں مسیحی حکمت کی عکاسی کرتی ہیں۔

NYPD کا چیپلین یونٹ ہزاروں یونیفارم افسران اور سویلین ملازمین کو مذہبی و اخلاقی مشاورت (Counseling) فراہم کرتا ہے۔ یہ یونٹ مختلف مذاہب کے علماء پر مشتمل ہے، جو پولیس اہلکاروں کی ذہنی اور روحانی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *