‘ڈزنی آن آئس’ کی بارکلیز سینٹر میں آمد: بچوں اور بڑوں کے لیے ایک سحر انگیز تجربہ

اس شو میں آپ اپنے پسندیدہ ڈزنی کرداروں، جیسے مکی ماؤس، ایلسا، موانا اور ٹنکر بیل کے ساتھ ایک یادگار سفر پر روانہ ہوں گے

Editor News

نیویارک: اگر آپ سردی سے بچنے اور ویک اینڈ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کے لیے کسی تفریحی سرگرمی کی تلاش میں ہیں، تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے! ‘ڈزنی آن آئس’ (Disney on Ice) اپنا نیا شو ‘مکیز سرچ پارٹی’ (Mickey’s Search Party) لے کر بارکلیز سینٹر (Barclays Center) پہنچ رہا ہے۔

اس شو میں آپ اپنے پسندیدہ ڈزنی کرداروں، جیسے مکی ماؤس، ایلسا، موانا اور ٹنکر بیل کے ساتھ ایک یادگار سفر پر روانہ ہوں گے۔ یہ شو صرف اسکیٹنگ تک محدود نہیں بلکہ اس میں عالمی معیار کی آئس اسکیٹنگ، فضا میں اڑتے کرتب (Acrobatics) اور حیرت انگیز اسٹنٹس بھی شامل ہیں۔

بارکلیز سینٹر میں ہونے والے شوز کےشیڈول کےمطابق جمعہ، 30 جنوری: صبح 11 بجے اور شام 7 بجے،ہفتہ، 31 جنوری: صبح 11 بجے، سہ پہر 3 بجے اور شام 7 بجے، اتوار، 1 فروری: صبح 11 بجے، سہ پہر 3 بجے اور شام 7 بجے

ضروری معلومات
دورانیہ: شو عام طور پر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا ہوتا ہے، جس میں 15 سے 20 منٹ کا وقفہ (Intermission) بھی شامل ہے۔

مہمانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آرام دہ لباس پہن کر آئیں۔

ٹکٹ: شو کے ٹکٹ آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *