فلپائن سےتعلق رکھنےوالی باہم جڑی ہوئی بچیاں آپریشن کےلئےسعودیہ پہنچ گئیں

ریاض آمد کے بعد بچیوں کو نیشنل گارڈ کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا

Editor News

: ریاض(ویب ڈیسک): سعودی قیادت کی خصوصی ہدایات پر فلپائن سے تعلق رکھنے والی باہم جڑی ہوئی بچیاں اولیویا اور گیانا پیر کے روز اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض پہنچ گئیں۔

الاخباریہ کے مطابق، مملکت کے فلیگ شپ ہیومینٹیرین پروگرام کے تحت بچیوں کا ریاض کے ایک ہسپتال میں علاج اور جراحی عمل انجام دیا جائے گا۔ منیلا میں موجود سعودی سفارتخانے کے حکام نے شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے بچیوں کی روانگی کے تمام انتظامات مکمل کیے۔

ریاض آمد کے بعد بچیوں کو نیشنل گارڈ کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ اور ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں جڑے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کے سب سے زیادہ کامیاب آپریشن انجام دینے والا ملک بن چکا ہے۔ اس انسانی خدمت پر عالمی سطح پر مختلف ممالک اور بین الاقوامی ادارے سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہتے آ رہے ہیں۔

1990 سے لے کر اب تک سعودی عرب نے اس شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گزشتہ 35 برسوں کے دوران مملکت میں 28 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 67 باہم جڑے بچوں کو کامیابی کے ساتھ جراحی عمل کے ذریعے الگ کیا جا چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *