پاکستان اور امریکہ کی جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ

غیر قانونی ہجرت کو روکنے اور پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کی افادیت پر بات چیت کی گئی۔

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان اور امریکہ نے ہفتے کے روز جامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کے تحت جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر قانونی ہجرت کو روکنے اور پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کی افادیت پر بات چیت کی گئی۔

پولیس ٹریننگ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ “ایجنٹ مافیا” کے خلاف زیرو ٹالرنس (عدم برداشت) کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور وہ خود جعلی ویزا نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ اسے “فول پروف” بنایا جا سکے۔

حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو “خصوصی اہمیت” دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری ترجیحات یکساں ہیں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *