نیو یارک میں زہران ممدانی کی حلف برداری میں AOC اور برنی سینڈرز کی شرکت

ممدانی اپنی پہلی حلف برداری نئے سال کے آغاز پر رات 12 بجے اولڈ سٹی ہال سب وے اسٹیشن پر ایک نجی تقریب میں کریں گے۔

Atif Khan

نیو یارک: نیو یارک کے نو منتخب میئر اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ رہنما زہران ممدانی یکم جنوری (نئے سال کے دن) کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کی خاص بات امریکی سیاست کے بڑے ‘ترقی پسند’ (Progressive) چہروں کی شرکت ہے، جو ممدانی کی اقتدار میں آمد کو ایک نئی سیاسی لہر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کے مطابق، حلف برداری کی تقریبات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ممدانی اپنی پہلی حلف برداری نئے سال کے آغاز پر رات 12 بجے اولڈ سٹی ہال سب وے اسٹیشن پر ایک نجی تقریب میں کریں گے۔ نیو یارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز ان سے حلف لیں گی۔

یکم جنوری کو سٹی ہال میں ہونے والی بڑی عوامی تقریب میں کانگریس خاتون الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (AOC) افتتاحی کلمات ادا کریں گی۔

ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز، جنہیں ممدانی اپنا سیاسی استاد مانتے ہیں، اس عوامی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے اور نو منتخب میئر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یاد رہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھی AOC اور برنی سینڈرز نے ممدانی کی بھرپور حمایت کی تھی، خصوصاً سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے خلاف انتخابی دنگل میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

زہران ممدانی کی جیت اور ان کی حلف برداری میں ان بڑے ناموں کی شرکت نیو یارک کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی عکاس ہے۔ ممدانی نے اپنی مہم کے دوران عوامی سستے طرزِ رہائش (Affordability) اور عوامی فلاح کے سوشلسٹ ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھی، جسے AOC اور سینڈرز جیسے رہنماؤں کی مکمل تائید حاصل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *