امریکی قونصل خانہ کراچی کاسانحہ گل پلازہ پراظہارِافسوس

Editor News

کراچی: امریکی قونصل خانے، کراچی نےگل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

تعزیتی بیان میں کہا گیاہے کہ قونصل خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کراچی کے عوام اور ان خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے جنہوں نے اس المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

بیان میں ریسکیو اہلکاروں اور امدادی ٹیموں کی جرات اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود فرسٹ ریسپانڈرز نے فرض شناسی اور بہادری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔ امریکی قونصل خانے نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی بھی امید ظاہر کی۔

امریکی قونصل خانے کے مطابق اس مشکل گھڑی میں ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اپنے پاکستانی دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کمیونٹی مل کر اس سانحے سے نکلے گی، بحالی کے عمل کو آگے بڑھائے گی اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *