گورنر کیتھی ہوچل کاسیکنڈایونیوسب وےکو125 ویں اسٹریٹ تک توسیع دینےکااعلان

توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2032 تک مسافروں کے لیے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل آج منگل کو اپنے سالانہ خطاب “اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ” (State of the State) میں سیکنڈ ایونیو سب وے پروجیکٹ کو مین ہٹن کی 125 ویں اسٹریٹ کے ساتھ مغرب کی جانب توسیع دینے کی اہم تجویز پیش کریں گی۔

گورنر ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ منصوبہ شہر کے نقل و حمل کے نظام میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

رانزٹ ایڈوکیسی گروپ “رائڈرز الائنس” نے اپنے ایک بیان میں اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ:”125 ویں اسٹریٹ سب وے لائن مین ہٹن اور برونکس کے لاکھوں مسافروں کے لیے اتنی ہی اہمیت کی حامل ہوگی جتنی ‘انٹر بورو ایکسپریس’ بروکلین اور کوئینز کے لیے ہے۔ ٹنل کی کھدائی کو سیکنڈ ایونیو سے آگے بڑھانا عوامی بنیادی ڈھانچے کا ایک بہترین اور تزویراتی استعمال ہے۔”

سیکنڈ ایونیو لائن کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔

اگست میں ایم ٹی اے (MTA) نے اس کے دوسرے مرحلے کے لیے 1.9 بلین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس مرحلے میں Q ٹرین کو 96 ویں اسٹریٹ سے بڑھا کر 125 ویں اسٹریٹ تک لے جایا جائے گا۔

106 ویں اور 116 ویں اسٹریٹ پر نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ 125 ویں اسٹریٹ اور لیکسنگٹن ایونیو پر ایک بڑا اسٹیشن بنے گا جو سب وے لائنز 4، 5، 6 اور میٹرو نارتھ (Metro-North) کو آپس میں جوڑ دے گا۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2032 تک مسافروں کے لیے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

125 ویں اسٹریٹ بی آئی ڈی (BID) کی صدر اور سی ای او باربرا اسکنز نے گورنر کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 125 ویں اسٹریٹ ایک ایسے کوریڈور کے طور پر ابھر رہی ہے جہاں نئے ادارے اور پرکشش مقامات بن رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام کے دوران مقامی چھوٹے کاروباروں اور جائیداد کے مالکان کے لیے کم سے کم مشکلات پیدا ہوں گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *