کرسمس کا تحفہ: نیویارک لاٹری میں 1 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کا بڑا انعام

قرعہ اندازی میں جیتنے والے نمبر 4، 11، 23، 38، 41 اور 49 تھے،

Editor News

نیویارک: لانگ آئی لینڈ کا ایک خوش نصیب شہری کرسمس کے دن کروڑ پتی بن کر بیدار ہوا۔ نیویارک لاٹری حکام کے مطابق، 13.9 ملین ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز) کا جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ ہکس ویل (Hicksville) میں واقع ‘Lovely Cards and Gifts’ نامی دکان سے فروخت ہوا تھا۔

حکام کے مطابق، قرعہ اندازی میں جیتنے والے نمبر 4، 11، 23، 38، 41 اور 49 تھے، جبکہ بونس نمبر 26 رہا۔ خوش نصیب جیتنے والے نے ان تمام نمبروں کا درست انتخاب کیا، جس سے اسے یہ خطیر رقم ملی۔

صرف یہی نہیں، بلکہ لانگ آئی لینڈ کے ایک اور مقام پر بھی قسمت مہربان رہی

22 دسمبر کی پاور بال (Powerball) قرعہ اندازی میں دوسرا بڑا انعام جیتنے والا ٹکٹ یہاں کے ایک گیس اسٹیشن ‘Montauk Highway Gas Corp’ سے فروخت ہوا۔

کرسمس کے دن ہونے والی بڑی قرعہ اندازیوں میں سب سے بڑا دھماکا ریاست آرکنساس میں ہوا، جہاں ایک شہری نے 1.87 ارب ڈالرز (تقریباً پونے دو ارب ڈالرز) کا پاور بال جیک پاٹ جیت لیا۔

یہ جیک پاٹ امریکی لاٹری کی تاریخ کا دوسرا بڑا انعام ہے، جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

لاٹری حکام نے جیتنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹ کے پیچھے دستخط کریں اور رقم کا دعویٰ کرنے سے پہلے مالیاتی ماہرین سے مشورہ ضرور کریں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *