انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026: تمام ٹیموں کے اسکواڈز مکمل

یہ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک مشترکہ طور پر نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا

Editor News

نمیبیا اور زمبابوےویب ڈیسک): کرکٹ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 16ویں ایڈیشن کے لیے تمام 16 شریک ممالک نے اپنے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک مشترکہ طور پر نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر 41 میچز پر مشتمل اس ایونٹ میں روایتی فارمیٹ اپنایا گیا ہے، جہاں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ مرحلے کے بعد ٹاپ ٹیمیں سپر سکس راؤنڈ، سیمی فائنلز اور پھر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *