بروکلین کےقبرستان کےقریب این وائی پی ڈی کی وردیوں سے بھرا کارڈ بورڈ ڈبہ برآمد

یہ مناظر یکم جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بھی دیکھے گئے

Editor News

نیو یارک: نیو یارک پولیس کے مطابق بروکلین میں ایک قبرستان کے قریب این وائی پی ڈی کی سرکاری وردیوں سے بھرا ایک کارڈ بورڈ ڈبہ برآمد ہوا ہے، جسے پولیس نے ایک عجیب واقعہ قرار دیا ہے۔

یہ ڈبہ منگل کی شام تقریباً 8:30 بجے بورو پارک کے ایک صنعتی علاقے میں دریافت ہوا، جو گرین وُڈ قبرستان اور ایم ٹی اے کے ٹرین یارڈ کے درمیان واقع ہے۔ این وائی پی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ مقام 37ویں اسٹریٹ اور نائنتھ ایونیو کا کونا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے ڈبے کی تلاشی لی، جس میں پتلونیں، قمیصیں، جیکٹس اور یہاں تک کہ ٹوپیاں بھی شامل تھیں۔ یہ مناظر یکم جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بھی دیکھے گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈبے کو “تحفظ” کی غرض سے قریب ترین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جو 16ویں ایونیو پر واقع ہے اور جائے وقوعہ سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر ہے۔

یہ واقعہ میئر زوہران ممدانی کی مین ہیٹن میں حلف برداری سے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت پہلے پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس دریافت کو ممدانی کی تقریبِ حلف برداری سے جوڑنے کی قیاس آرائیاں کیں، تاہم اس بات کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ زوہران ممدانی ماضی میں این وائی پی ڈی کے سخت ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے 2020 کی بلیک لائیوز میٹر تحریک کے دوران پولیس کے بجٹ میں کمی کا مطالبہ کیا تھا اور پولیس افسران کو “نسل پرست” اور “اینٹی کوئیر” قرار دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *