عاطف خان| 9 نومبر
نیویارک : نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے افسران کے امتحان کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسزکی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔امتحان کی رجسٹریشن فیس 40 ڈالر** مقرر کی گئی ہے۔
این وائی پی ڈی کی ویب سائٹ کے مطابق، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ امریکہ کا سب سے بڑا اور قدیم ترین میونسپل پولیس اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ محکمہ1845میں قائم کیا گیا تھا اور آج85 لاکھ آبادی والے شہر کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ این وائی پی ڈی عوامی تحفظ، قانون نافذ کرنے، ٹریفک کے نظم و نسق، انسدادِ دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال کے ردِعمل سمیت مختلف فرائض انجام دیتا ہے۔
امتحان کے نوٹس کے مطابق پولیس افسران کے عمومی فرائض میں عوام کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اور انہیں مضبوط بنانا، گشت کرنا، سنگین صورتحال میں مداخلت کرنا، اور مختلف مقدمات میں مدد فراہم کرناشامل ہیں۔
نیویارک پولیس افسران کی تنخواہیں اور مراعات کااعلان
نیویارک سٹی کے پولیس افسران کی ابتدائی تنخواہ 60,884 ڈالرمقرر کی گئی ہے، جبکہ پانچ سال چھ ماہ کی سروس کے بعد ان کی تنخواہ بڑھ کر 126,410 ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔
شہر کے مطابق، افسران کو مکمل تنخواہ کے ساتھ لامحدود بیماری کی چھٹیاں، مختلف طبی سہولیات، اور نوئیٹی فنڈ، 401 (k) پلان، اور انفرادی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ (IRA)کے لیے اہلیت بھی حاصل ہوتی ہے۔
این وائی پی ڈی کی بھرتیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے متعلقہ ویب سائٹ پر دستیاب لنک پر کلک کیا جا سکتا ہے۔
پولیس امتحان کا شیڈول طے کرنے کے خواہشمند امیدوار مزید تفصیلات کے لیے نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
