بیجنگ کاواشنگٹن سےنکولس مادوروکی فوری رہائی کا مطالبہ

سی دوسرے ملک کے سربراہ کو اس طرح حراست میں لینا عالمی سفارتی آداب اور قوانین کے منافی ہے

Editor News

بیجنگ(ویب ڈیسک): چین نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکہ کے ہاتھوں گرفتاری کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کسی دوسرے ملک کے سربراہ کو اس طرح حراست میں لینا عالمی سفارتی آداب اور قوانین کے منافی ہے۔

چین نے مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

بیجنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دورانِ حراست نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی حفاظت اور ذاتی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

چین طویل عرصے سے وینزویلا کا قریبی اتحادی اور بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ مادورو کی گرفتاری کے بعد چین کا یہ سخت ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ وینزویلا کے سیاسی بحران میں امریکہ کی براہِ راست مداخلت کو عالمی نظم و ضبط کے خلاف سمجھتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *