کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم کا پہلا کرسمس خطاب

Editor News

ویٹیکن : رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پہلے کرسمس خطاب میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔

ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی خصوصی عبادت کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگوں نے دنیا بھر میں کھلے زخم اور ملبہ چھوڑا ہے، جس سے سب سے زیادہ شہری آبادی متاثر ہوئی ہے۔ تقریباً 26 ہزار افراد سے خطاب میں پوپ نے سوال کیا کہ ہم غزہ میں موجود پناہ گزین خیموں کو کیسے بھول سکتے ہیں، جو بارش، تیز ہوا اور سردی کی شدت کے سامنے بے یار و مددگار ہیں۔

اپنے خطاب میں پوپ نے یورپ میں ضرورت مند افراد کے ساتھ یکجہتی اور قبولیت کی اپیل کی، جسے مبصرین مہاجر مخالف رجحانات کے پیش نظر اہم قرار دے رہے ہیں۔

پوپ نے روس اور یوکرین سے بھی اپیل کی کہ وہ چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کریں اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے احترام، خلوص اور مکالمے کے راستے اختیار کریں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب روسی اور یوکرینی حکام نے امریکی ثالثی میں علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ فروری 2022 سے جاری جنگ کے خاتمے کے امکانات تلاش کیے جا سکیں۔

اس سے قبل پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی، جس میں غزہ کے لیے فوری انسانی امداد اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ شکاگو سے تعلق رکھنے والے پوپ لیو چہاردہم کا اصل نام رابرٹ پریوسٹ ہے اور وہ مئی 2025 میں کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بنےہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *