نیو یارک سب وے کا نیا دور: میٹرو کارڈ کا خاتمہ اور OMNY کا باضابطہ آغاز

نیو یارک کے 470 سے زائد سب وے اسٹیشنوں پر تقریباً 1,000 نئی وینڈنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

Editor News

نیو یارک سٹی:یکم جنوری سےنیو یارک سٹی کے بسوں اور سب وے میں سفر کے لیے OMNY ادائیگی کا واحد باضابطہ نظام بن گیا ہے۔ اب نیو یارک کے شہری نئے سفر کے لیے صرف اسی “ٹیپ اینڈ رائڈ” (Tap-and-Ride) سسٹم کا استعمال کر سکیں گے۔

اگرچہ اب نئے کارڈز جاری نہیں کیے جا رہے، لیکن جن شہریوں کے پاس پرانے میٹرو کارڈز میں بیلنس موجود ہے، وہ اب بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایم ٹی اے (MTA) کے سی ای او جانو لیبر کے مطابق، میٹرو کارڈ 2026 کے پہلے چھ ماہ تک کام کرتے رہیں گے۔ کارڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

نئے سسٹم کو اپنانے کے لیے شہر بھر میں سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں:
نیو یارک کے 470 سے زائد سب وے اسٹیشنوں پر تقریباً 1,000 نئی وینڈنگ مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

شہری قریبی دکانوں جیسے CVS، Walgreens، 7-Eleven، پے اومَیٹک (Payomatic) اور مقامی بوڈیگاس (Bodegas) سے بھی OMNY کارڈ خرید سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ OMNY کے لیے لازمی نہیں کہ آپ کے پاس کارڈ ہو۔ آپ اپنے اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ یا کانٹیکٹ لیس بینک کارڈ (Debit/Credit Card) کے ذریعے بھی براہِ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نیو یارک کے باسیوں کے لیے میٹرو کارڈ صرف ایک ٹکٹ نہیں بلکہ شہر کی شناخت کا حصہ تھا۔ اسی لیے گزشتہ منگل کو کئی مسافروں نے جمع ہو کر علامتی طور پر میٹرو کارڈ کی “آخری رسومات” ادا کیں اور اس سسٹم کو الوداع کہا جس نے دہائیوں تک نیو یارک کے سفر کو آسان بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *