نیویارک سٹی: میئر ظہران ممدانی کے خصوصی ہدایت پر نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار مکان مالکان کی من مانیوں اور کرایہ داروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف عوامی سماعتوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
میئر کی جانب سے جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ سماعتیں شہر کے تمام پانچوں بوروز (Boroughs) میں دو اوقات کاروں میں
منعقد کی جائیں گی۔سماعت شام5:30 سے8:30 بجے تک ہوگا۔
پہلی سماعت 26فروری بروکلین بمقام ڈاؤن ٹاؤن بروکلین
دوسری سماعت 5مارچ کو کوئنز بمقام لانگ آئلینڈ
تیسری سماعت 11مارچ کو برونکس بمقام فوردھم
چوتھی سماعت مین ہٹن 28مارچ بمقام ایسٹ ہارلیم
پانچویں سماعت اسٹیٹن آئی لینڈ بمقام نارتھ شور میں ہوگا
سماعت میں حصہ لینے اور اپنا موقف پیش کرنے کے لیے شہریوں کو آن لائن RSVP کرنا لازمی ہوگا۔
ان سماعتوں کا مقصد ہاؤسنگ مارکیٹ میں موجود استحصالی ہتھکنڈوں کو روکنا اور کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ان سماعتوں کے ذریعے نیویارک کے رہائشیوں کو موقع ملے گا کہ وہ حکام کے سامنے مکان مالکان کے غیر پیشہ ورانہ رویوں اور بدانتظامی کے خلاف آواز اٹھا سکیں
