نیو جرسی میں بے روزگاری الاؤنس میں اضافہ، 2026 کے آغاز سے نئی شرحیں نافذ

ان فوائد کے لیے اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو درج ذیل میں سے ایک شرط پوری کرنا ہوگی

Editor News

نیوجرسی(ویب ڈیسک): ریاست نیو جرسی میں 2026 کے آغاز سے بے روزگاری الاؤنس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیو جرسی ڈیپارٹمنٹ آف لیبر اینڈ ورک فورس ڈیولپمنٹ (NJDOL) کے مطابق، جمعرات سے بے روزگاری انشورنس کلیمز کے لیے زیادہ سے زیادہ ہفتہ وار رقم بڑھا کر 905 ڈالر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، عارضی معذوری (Temporary Disability) اور فیملی لیو انشورنس کے تحت زیادہ سے زیادہ ہفتہ وار ادائیگی بڑھا کر 1,119 ڈالر کر دی گئی ہے۔

ورکرز کمپنسیشن کے تحت عارضی معذوری، مستقل مکمل معذوری، مستقل جزوی معذوری اور ڈیپنڈنسی کلیمز کی زیادہ سے زیادہ رقم بھی بڑھا کر 1,119 ڈالر کر دی گئی ہے۔

کون اہل ہوگا؟
2026 میں ان فوائد کے لیے اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو درج ذیل میں سے ایک شرط پوری کرنا ہوگی:
کم از کم 20 بنیادی ہفتوں میں ہر ہفتے 310 ڈالر کمانا
یا
اگر بنیادی ہفتے قائم نہ ہوں تو بیس ایئر میں کم از کم 15,500 ڈالر آمدن ہونا ضروری ہے

مزید معلومات حاصل کرنے یا اپنی اہلیت جانچنے کے لیے نیو جرسی ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *