دبئی: دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کھیلوں کی نامور شخصیات کو ‘محمد بن راشد آل مکتوم انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ’ سے نوازا ہے۔
یہ باوقار تقریب دبئی میں منعقدہ ‘ورلڈ اسپورٹس سمٹ’ کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں کھیلوں کی دنیا کے بڑے ناموں کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
تقریب میں شیخ حمدان اور دبئی کے دوسرے نائب حکمران شیخ احمد بن محمد نے مندرجہ ذیل شخصیات کو ایوارڈز دیے
گلوبل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: نوواک جوکووچ(سربیا، ٹینس اسٹار)
گلوبل اسپورٹس لیڈرشپ ایوارڈ: ناصر الخلیفی (صدر پیرس سینٹ جرمین)
گلوبل اسپورٹس آرگنائزیشن ایوارڈ: فیفا (FIFA)
گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم (پاکستان، اولمپک گولڈ میڈلسٹ)
کھیلوں کے لیجنڈز کے لیے “گلوبل اسپورٹس کیریئر ایوارڈ”
کھیلوں کی دنیا میں طویل اور شاندار خدمات پر درج ذیل لیجنڈز کو خصوصی ایوارڈز دیے گئے:
رونالڈو (برازیل کے عظیم فٹ بالر)
رابرٹو باجیو (اٹلی کے سابق فٹ بال اسٹار)
اینڈریس انیستا (اسپین کے مایہ ناز فٹ بالر)
مینی پاکیاؤ (فلپائن کے لیجنڈری باکسر)
علاقائی اعزازات
اماراتی اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ: ولی عہد فجیرہ کو دیا گیا۔
عرب اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ: بحرین کی سپریم کونسل فار یوتھ اینڈ اسپورٹس کے چیئرمین کو دیا گیا۔
اس موقع پر شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی میں ‘ورلڈ اسپورٹس سمٹ’ کا انعقاد عالمی کھیلوں کے مستقبل کو سنوارنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا:
“ہمارا مقصد دنیا بھر کی مہارتوں اور آئیڈیاز کو ایک جگہ جمع کر کے ٹیلنٹ کی مدد کرنا، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی و علم میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔”
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کھیلوں کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور دبئی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اسے مستقبل کی سوچ کا عکاس قرار دیا۔
