نیویارک — نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے سالانہ ہالیڈے پارٹی کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں سینکڑوں بچوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ یہ خصوصی تقریب شہدا کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور مشکل اوقات میں انہیں خوشیوں بھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

تقریب میں بچوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں، تحائف کی تقسیم، موسیقی اور خصوصی مہمانوں کی شرکت نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ شرکاء نے کہا کہ NYPD کی جانب سے یہ روایتی پروگرام نہ صرف شہید اہلکاروں کی لازوال خدمات کو یاد رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے یکجہتی اور مسلسل تعاون کی علامت بھی ہے۔
اس موقع پر افسران نے اپنے پیغام میں کہا کہ NYPD اپنے شہدا کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر سال یہ پروگرام اسی عزم کی تجدید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ ان کے خاندان محکمہ کے لیے قابلِ احترام ہیں۔
تقریب کے اختتام پر بچوں میں خصوصی ہالیڈے گفٹس تقسیم کیے گئے اور خاندانوں کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ اس یادگار تقریب کا حصہ بنے۔
