نیویارک(ویب ڈیسک): نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے شہید افسر عدید فیاض کی تیسری برسی کے موقع پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب جمعہ، 6 فروری 2026 کو دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک بروکلین کے دیانت مسجد، ایوپ سلطان میں منعقد ہوگی، جو 2812 برائٹن تھرڈ اسٹریٹ، بروکلین، نیویارک پر واقع ہے۔
تقریب میں مرحوم افسر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی قربانی کو یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک روایتی مسلم دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوگی، جو دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک ہوگی، تاہم یہ تقریب صرف مسلم پولیس افسران کے لیے اختیاری ہوگی۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں شرکت کے لیے خواتین کے لیے سر ڈھانپنا لازمی ہوگا جبکہ 8 پوائنٹ ہیٹ یا شال کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے ڈیٹیکٹو روحیل خالد سے 718-301-3606 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شہید افسر عدید فیاض کو ان کی بہادری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
