نیویارک میں کرسمس کے اگلےروز شدید برف باری، ایمرجنسی نافذ

اس موسمِ سرما کے طاقتور طوفان کے باعث ٹرائی اسٹیٹ کے مختلف علاقوں میں 10 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی،

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک): نیویارک کے باسی رواں سال ‘وائٹ کرسمس’ (برف باری والی کرسمس) کی امید لگائے بیٹھے تھے، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ برف باری نے کرسمس کے ٹھیک ایک دن بعد پورے ٹرائی اسٹیٹ (نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ) کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس موسمِ سرما کے طاقتور طوفان کے باعث ٹرائی اسٹیٹ کے مختلف علاقوں میں 10 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نیویارک اور نیو جرسی، دونوں ریاستوں میں حالتِ اضطرار (اسٹیٹ آف ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی۔

بیڈ اسٹائے (Bed-Stuy) کی رہائشی ٹریسی بوئلینڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “میں اس برف باری کے لیے بالکل تیار نہیں تھی۔ مجھے کرسمس پسند ہے، برف کو کل (کرسمس کے دن) یہاں ہونا چاہیے تھا۔” ایک اور محنت کش جیمز سانچیز نے مختصراً کہا، “مجھے برف بالکل پسند نہیں، بہت ٹھنڈ ہے۔”

محکمہ صفائی (Sanitation) کے عملے نے جمعہ کو ہی سڑکوں پر نمک کا چھڑکاؤ کر دیا تھا، جبکہ ہفتے کے روز برف ہٹانے والی مشینوں (Plows) کے ذریعے راستے صاف کیے گئے۔ حکام نے نیویارک کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کے لیفٹیننٹ ڈیل میرل نے بتایا، “ہم نے پچھلے 3 سے 4 سالوں میں ایسی برف باری نہیں دیکھی، یہ کافی زیادہ برف ہے۔”

فائر فائٹر ایڈونیجا اسمتھ نے شہریوں کو برف ہٹانے (Shoveling) کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا:”برف ہٹاتے وقت درست تکنیک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ آپ کے دل پر زیادہ دباؤ نہ پڑے اور آپ حد سے زیادہ تھکن کا شکار نہ ہوں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *