نیویارک، نیو جرسی میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، 10 انچ تک برفباری کا امکان

ٹرائی اسٹیٹ کے دیگر علاقوں میں 2 سے 5 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے

Editor News

نیویار(ویب ڈیسک): امریکی میڈیا کے مطابق ایک طاقتور برفانی طوفان جمعے کے روز ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں داخل ہونے جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں 10 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی سہ پہر 4 بجے سے ونٹر اسٹورم واچ نافذ کر دیا جائے گا جو ہفتے کی دوپہر 1 بجے تک برقرار رہے گا۔

ونٹر اسٹورم واچ کے تحت آنے والے علاقے

نیویارک:
برونکس، بروکلین، مین ہیٹن، کوئنز، اسٹیٹن آئی لینڈ، لانگ آئی لینڈ، ویسٹ چیسٹر، راکلینڈ

نیو جرسی:
برگن کاؤنٹی، ایسکس، مانمَتھ، پاسائک، یونین، ہڈسن، مڈل سیکس، مورس، سومرسیٹ

نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفباری کا آغاز خشک اور ہلکی برف سے ہوگا، تاہم رات کے وقت برف گیلی اور بھاری ہو جائے گی۔ اس دوران شمال مشرقی نیو جرسی، نیویارک سٹی اور لانگ آئی لینڈ میں برف کے ساتھ اولے (سلیٹ) بھی گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ونٹر اسٹورم واچ کے زیرِ اثر علاقوں میں 4 سے 8 انچ تک برفباری متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر یہ مقدار 10 انچ تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹرائی اسٹیٹ کے دیگر علاقوں میں 2 سے 5 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر 8 انچ تک برف بھی جمع ہو سکتی ہے۔

برفباری کی رفتار ایک انچ فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے، جبکہ طوفان کے شدید حصوں میں دو انچ فی گھنٹہ برف گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ہفتے کی دوپہر تک نیویارک اور نیو جرسی سے برفانی طوفان کے نکل جانے کا امکان ہے، تاہم درجہ حرارت صرف 40 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہی پہنچ سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلا طوفانی نظام اتوار سے پیر کے درمیان علاقے میں داخل ہوگا، جس کے ساتھ بارش متوقع ہے اور اس کے نتیجے میں جمع ہونے والی برف پگھل سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *