اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں کرسمس ٹری کی رونمائی کی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے پادریوں کے ساتھ ساتھ مسیحی اور سکھ برادری کے افراد بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا مشترکہ وطن ہے اور آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔
شرکا نے اس موقع کو پاکستان میں مذہبی رواداری، بھائی چارے اور یکجہتی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ تقریب کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور امن و محبت کا پیغام دینا تھا۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقدہ یہ تقریب قومی یکجہتی اور اقلیتوں کے احترام کی علامت سمجھی جا
