نو منتخب میئر زوہراں ممدانی کی حلف برداری، عوامی جشن کی تیاریاں

نو منتخب کمپٹرولر مارک لیون اور پبلک ایڈووکیٹ جمن ولیمز بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Atif Khan

یویارک سٹی: یکم جنوری کو زوہراں ممدانی نیویارک کے 112 ویں میئر کی حیثیت سے سٹی ہال کی سیڑھیوں پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس موقع پر وہ ماضی کی روایات کو توڑتے ہوئے عام شہریوں کے لیے ایک بہت بڑے عوامی میلے (Block Party) کا انعقاد کر رہے ہیں۔

حلف برداری کی مرکزی تقریب یکم جنوری کو دوپہر 1 بجے سٹی ہال میں شروع ہوگی۔

تقریب میں نو منتخب کمپٹرولر مارک لیون اور پبلک ایڈووکیٹ جمن ولیمز بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

سٹی ہال کے اندرونی حصے میں تقریباً 4,000 ٹکٹ یافتہ مہمان موجود ہوں گے، جبکہ باہر ہزاروں شہریوں کے لیے جشن کا انتظام ہوگا۔

میئر کے پہلے دن کو یادگار بنانے کے لیے براڈ وے (لبرٹی اسٹریٹ سے مرے اسٹریٹ تک) پر ایک عوامی جشن ہوگا:

یہ بلاک پارٹی صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔
پارٹی میں شرکت مفت ہے، تاہم اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔ ایک خاندان کے لیے ایک ہی رجسٹریشن کافی ہوگی۔

نو منتخب میئر نے اپنے بیان میں کہا:”محنت کش نیویارکرز ہمارے ایجنڈے کا مرکز ہیں، اور ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ سٹی ہال میں سیاست کے اس نئے دور کا خیر مقدم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔”

جو لوگ ذاتی طور پر اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے، ان کے لیے لائیو اسٹریم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریب کو اور ان کی ویب سائٹ پر بھی براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *