امریکہ: بھارتی اداکارہ ملائکہ شراوت نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں واقع وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ تقریب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ ایک سالانہ کرسمس ڈنر تھا، جس میں دنیا بھر سے صرف چند اہم اور مخصوص شخصیات کو ہی مدعو کیا جاتا ہے۔
ملائکہ شراوت نے انسٹاگرام پر اپنے سرکاری دعوت نامے کی تصویر شیئر کی اور اس موقع کو ایک “خواب” قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس میں وہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
جہاں کچھ مداحوں نے ان کے اسٹائل اور اس عالمی سطح کی کامیابی کو سراہا، وہیں بہت سے صارفین اس بات پر حیران نظر آئے کہ انہیں اتنی اہم اور محدود تقریب کا دعوت نامہ کیسے ملا۔
بھارت میں اس وقت اس شرکت پر ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آئی ہے۔
بھارت کے جذباتی صارفین ملائکہ شراوت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ ایسے حالات میں جب تجارتی تعلقات متاثر ہیں، ان کا ٹرمپ کی محفل میں جانا مناسب نہیں۔
