پاکستانی ڈراموں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں،دانش تیمور

ڈراموں میں کرداروں کے انتخاب کے لیے اکثر دانش تیمور سے مشورہ لیتی ہیں

Editor News

عاطف خان | نومبر

نیو جرسی: پاکستان کی سپر ہٹ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے ’’دی میوزک ورلڈ” کی جانب سے نیو جرسی میں میٹ اینڈ گریٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر عائزہ خان نے دانش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دانشگھر میں کبھی غصہ نہیں کرتے، سارا غصہ صرف اسکرین پر نکالتے ہیں۔تقریب میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

شرکاء نے دونوں فنکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ تقریب کے دوران دانش اور عائزہ نے نہ صرف اپنے فنی کیریئر پر بات کی بلکہ ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات بھی کیے۔ دونوں نے مذاقاً ایک دوسرے کو تیاری اور میک اپ میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔

مداحوں نے اپنے پسندیدہ جوڑے سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں کرداروں کے انتخاب کے لیے اکثر دانش تیمور سے مشورہ لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا، “دانش گھر میں کبھی غصہ نہیں کرتے کیونکہ میں نے اُنہیں بہت پیار سے سنبھالا ہوا ہے۔”

داکار دانش تیمور نے مداحوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔
انہوں نے کہا، “اگر ڈرامے کی کہانی اور کردار مضبوط ہوں تو ہیرو کے لیے کام آسان ہو جاتا ہے۔ خواب دیکھنا اچھی بات ہے، لیکن انہیں پورا کرنے کے لیے محنت بھی ضروری ہے۔”

ایونٹ کے منتظم عارف خان نے دانش تیمور، عائزہ خان اور تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ“یہ معروف جوڑا اپنی دیگر مصروفیات منسوخ کر کے تقریب میں شریک ہوا، جس سے ایونٹ کی رونق دوبالا ہو گئی۔ میرے ہر شو کی کامیابی کا راز محنت اور دیانت داری ہے۔”

تقریب کے اختتام پر پاکستان سے آئے ہوئے معروف قوال علی زمان ذکی تاجی اور اُن کی ٹیم نے شاندار قوالی پرفارمنس پیش کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *