برطانیہ(ویب ڈیسک): برطانیہ میں ایک سینڈوچ شاپ کے مالک نے کرسمس کے گانے مسلسل 42 گھنٹے گنگنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔
’مسٹر ٹوسٹی‘ کے نام سے مشہور ڈیو پرچیز نے اس مقصد کے لیے اپنی دکان بند رکھی تاکہ بغیر رکاوٹ طویل دورانیے تک کرسمس کی دھنیں گنگنا سکیں۔
اس سے قبل 2024 میں نائجیریا میں 40 گھنٹوں تک لگاتار کرسمس کے گانے گا کر عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا، جسے توڑنے کے لیے ڈیو پرچیز نے یہ منفرد کوشش کی۔
ڈیو پرچیز نے مجموعی طور پر 38 مختلف کرسمس گانوں کا انتخاب کیا، جن میں ’جِنگل بیلز‘ جیسے روایتی گانے بھی شامل تھے اور ماریہ کیری اور ویم جیسے فنکاروں کے جدید کرسمس ہٹس بھی۔ انہوں نے مختلف انداز میں دھنیں دہرا کر مجموعی طور پر 684 گانے گنگنائے اور یوں اپنی ریکارڈ ساز کوشش مکمل کی۔
