ویب ڈیسک : معروف پاکستانی رَیپر طلحہ انجم نے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں مسلسل دوسرے سال پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز ملا ہے۔
اس موقع پر، طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے سخت الفاظ میں ناقدین کو جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں، بائیکاٹس، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کے باوجود، “اردو رَیپ آج بھی نمبر ون پر کھڑا ہے”۔
رَیپر نے اس کامیابی کو اللہ کا خاص کرم قرار دیا اور مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ محنت زیادہ کریں کیونکہ وہ اگلے سال بھی اسی جگہ ملاقات کریں گے۔
