فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان

آئندہ برس ہونے والے اس میگا ایونٹ کے لیے 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ مجموعی انعامی رقم مختص کی گئی ہے

Editor News

امریکا(ویب ڈیسک)فیفا نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں اور شریک ٹیموں کو دی جانے والی مالی سہولتوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس ہونے والے اس میگا ایونٹ کے لیے 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ مجموعی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جو گزشتہ عالمی کپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو بہتر مالی معاونت فراہم کرنا اور مقابلوں کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

فیفا کے مطابق اتنی بڑی انعامی رقم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، ان کی کارکردگی میں بہتری اور عالمی سطح پر فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس بجٹ میں ٹورنامنٹ کے مختلف مراحل کے دوران ٹیموں کو دی جانے والی انعامی رقوم بھی شامل ہیں، تاکہ تمام شریک ٹیمیں اپنے وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *