کیلیفورنیا(ویب ڈیسک ): ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ہی مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا حصہ بنیں گے۔
ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ رونالڈو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور پوسٹ میں بتایا کہ لوگوں نے ان سے بار بار پوچھا کہ کیا رونالڈو ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ میں شامل ہونے والے ہیں؟ ون ڈیزل نے تصدیق کی کہ واقعی ایسا ہو رہا ہے اور انہوں نے رونالڈو کے لیے ایک کردار تخلیق کیا ہے، تاہم اس کردار کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی، مگر فٹبال کے مداحوں کو ان کی ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی دنیا میں موجودگی کا شدت سے انتظار ہے۔
یاد رہے کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی سیریز کا آغاز 2021 میں ہوا تھا اور اب تک 10 سیزن ریلیز ہو چکے ہیں۔ اس کی آخری فلم ’فاسٹ ایکس‘ 2023 میں آئی تھی، جبکہ اس کا دوسرا حصہ ’فاسٹ ایکس: پارٹ ٹو‘ 2027 میں ریلیز ہوگا۔
