نیویارک: “دی مارویلوس مسز میزل” (The Marvelous Mrs. Maisel) اور “نیو ایمسٹرڈیم” (New Amsterdam) جیسے شوز میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ وین ایلٹن ڈیوس مین ہٹن میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گئیں۔ پولیس نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
اداکارہ وینڈی ڈیوس کو پیر کی رات مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں ایک گاڑی نے ٹکر ماری۔
این وائی پی ڈی (NYPD) کے مطابق، گاڑی ویسٹ 53ویں اسٹریٹ سے براڈوے کی طرف مڑ رہی تھی جب نامعلوم شخص نے ڈیوس کو ٹکر ماری۔ پولیس کےمطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ڈیوس کو “سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں” اور ماؤنٹ سینائی ویسٹ (Mount Sinai West) میں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
ڈیوس کے ایجنٹ، جیمی ہیرس (Jamie Harris) نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ شمالی کیرولائنا کے شہر ڈرہم سے تعلق رکھنے والی ڈیوس اسٹیج پر وین ایلٹن ڈیوس کا نام استعمال کرتی تھیں۔
ڈیوس کی اداکاری کی فہرست میں “دی مارویلوس مسز میزل،” “نیو ایمسٹرڈیم،” “گرلز5 ایوا” (Girls5eva) اور “بلائنڈ اسپاٹ” (Blindspot) میں ایک ایک قسط کے کردار شامل ہیں۔
ہیرس نے بتایا کہ ڈیوس مزاحیہ اداکاری (comedy) کے حصول کے لیے نیویارک منتقل ہو گئی تھیں اور جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکیورٹی میں بھی کام کر چکی تھیں۔
