تحریر: شمائلہ شاہ
نرم مزاجی اور دلکش مواد کی وجہ سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنانے والی مشہور انفلوئنسر پیاری مریم اچانک دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
ان کے انتقال کی اطلاع ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس نے ان کے چاہنے والوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی تھیں اور جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔
طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر افسوس کہ وہ دورانِ زچگی جانبر نہ ہو سکیں، اور ان کے بچے بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ایک مقامی صحافی کے مطابق، مریم کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شدید غم میں مبتلا ہیں اور کسی سے گفتگو کرنے کی حالت میں نہیں۔
