ورجینیا کی نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر ڈیموکریٹ سینیٹر غزالہ ہاشمی سے ساؤتھ فلوریڈا کے ایک وفد نے خصوصی ملاقات کی، جہاں انہیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وفد نے سینیٹر غزالہ ہاشمی کی کامیابی کو پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور جنوبی ایشیائی ڈائسپورا کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ورجینیا میں ترقی، سماجی ہم آہنگی اور کمیونٹی نمائندگی میں مزید بہتری آئے گی۔
ملاقات کے دوران ساؤتھ فلوریڈا کے وفد نے سینیٹر ہاشمی کو ساؤتھ فلوریڈا کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوشی سے قبول کیا۔
کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مستقبل میں مضبوط تعلقات اور بہتر تعاون کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
