نئے امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) کی عمارت کا افتتاح

یہ ایک عمارت سے زیادہ ہے۔ یہ اس گہرے عزم کی علامت ہے جو امریکہ اور پاکستان دونوں تعلیم، اختراع اور ایک مضبوط، زیادہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے رکھتے ہیں

Editor News

اسلام آباد میں آج امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) کی نئی اور جدید عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ جدید سہولیات سے آراستہ عمارت پاکستان کے طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے، ایکسچینج پروگرامز کو مزید بہتر بنانے اور امریکہ-پاکستان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے تعمیر کی گئی ہے۔USEFP کے مطابق جلد ہی نئے پروگرامز اور سرگرمیوں کا اعلان کیا جائے گا—طلبہ کو مزید اپڈیٹس کے لیے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ افتتاح “باہمی تعاون کی روح” کی علامت ہے، جس نے کئی نسلوں سے پاکستان اور امریکہ کے تعلیمی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلبرائٹ (Fulbright) اور ایجوکیشن یو ایس اے (Education USA) جیسے پروگراموں نے ہزاروں پاکستانیوں کو علم، ہنر اور عالمی روابط حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے ملک کے سرکاری اور نجی شعبوں کو مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا، “آج ہم نہ صرف ایک عمارت بلکہ علم، مواقع اور اپنے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کے مشترکہ عزم کا جشن منا رہے ہیں۔”

وجیہہ قمر نے ڈاکٹر سلطان کے فن پاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فن اور ثقافت کو اس تقریب میں شامل کرنا ایک یاد دہانی ہے کہ “تعلیم کا تعلق صرف نظام اور ڈھانچوں سے نہیں، بلکہ تخیل، ثقافت اور باہمی تعلقات سے بھی ہے۔”

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چونکہ امریکہ 2026 میں اپنی 250ویں سالگرہ کے قریب ہے، USEFP کا یہ نیا کمپلیکس تعلیم اور تبادلے میں دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت دے گا۔
انہوں نے ریمارکس دیے، “یہ ایک عمارت سے زیادہ ہے۔ یہ اس گہرے عزم کی علامت ہے جو امریکہ اور پاکستان دونوں تعلیم، اختراع اور ایک مضبوط، زیادہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے رکھتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمارت تعلیمی وسائل تک رسائی کو وسعت دے گی اور پاکستانیوں کی اگلی نسل کو وہ مہارتیں فراہم کرے گی جو انہیں عالمی معیشت میں ترقی کے لیے درکار ہیں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *