ہم ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہتے ہیں،یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کر رہے،صدر ٹرمپ

میں نے سات میں چار جنگیں ٹیرف اور ٹریڈ کا استعمال کر کے رکوائیں،صدر ٹرمپ

boss
Highlights
  • Source Unknown

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سات میں چار جنگیں ٹیرف اور ٹریڈ کا استعمال کر کے رکوائیں،ہم ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہوناچاہتےہیں، یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کر رہے

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس سے ایٹمی میزائلوں سے متعلق بھی بات کر رہے ہیں، پیوٹن سے بات کی ہے چاہتا ہوں یوکرین جنگ ختم ہو، ہم اب یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کر رہے، سکیورٹی ضمانتوں اور یوکرین جنگ پردوبارہ کام کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے سات میں چار جنگیں ٹیرف اور ٹریڈ کا استعمال کر کے رکوائیں،میں نے جنگ نہ روکنے پر سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی، ٹیرف اور ٹریڈ کی دھمکی پر سب جنگیں روکنے پر تیارہوگئے۔

امریکی جھنڈا جلانے کا سلسلہ فوری ختم ہونا چاہیے پورے ملک میں امریکی جھنڈا جلایا جا رہا ہے، ساری دنیا میں امریکی جھنڈا جلا جا رہا ہے ، اسے وہ آزادیٔ اظہار کہتے ہیں صدرٹرمپ نے امریکی جھنڈے کی بےحرمتی کےخلاف ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں،حکم نامےکےمطابق امریکی جھنڈاجلانے پرمزید سخت سزا دی جائے گی،ایگزیکٹو آرڈر کےتحت امریکی جھنڈا جلانےوالوں کو ایک سال قید کی سزا دی جائےگی ۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں شاید میں کوئی آمر ہوں، مجھے آمریت پسند نہیں ، میں آمر نہیں ہوں،شہروں میں فوج بھیجنےکاحکم دینےکیلئےتیارہوں،چاہےگورنر درخواست نہ کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے میں مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی،غزہ کے اسپتال پراسرائیلی حملے پرخوش نہیں ہوں، چین افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر قابض ہے،ہم نے7 جنگیں روکیں،اصل تعداد 10 ہےلیکن چندکوشامل نہیں کر رہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے افریقہ میں تین جنگیں رکوائیں، ہم نے پاکستان اور انڈیا کےدرمیان بڑی جنگ رکوائی ہے،ہم نے جنگیں رکوانے کےلیے تجارت کا استعمال کیا، کانگریس نے واشنگٹن ڈی سی کو بہتر بنانےکےلیے فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے،ہم واشنگٹن کو خوبصورت بنانے جا رہے ہیں۔

Share This Article