نیویارک: نیویارک کی پاکستانی نژاد کمیونٹی نے نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر زہرہن ممدانی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس سلسلے میں اے پی پی اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کر کے ممدانی کی تاریخی کامیابی کا جشن منایا۔
زہرہن ممدانی نیویارک جیسے تقریباً 80 لاکھ آبادی کے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی نژاد میئر بن گئے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کی ابتدائی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور اعتماد ان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی کے رکن سے میئر کے عہدے تک کے اپنے سفر کا بھی ذکر کینہوں نے ریاستی اسمبلی کے رکن سے میئر کے عہدے تک کے اپنے سفر کا بھی ذکر کی
