ویب ڈیسک: یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس کے بلیو ٹِک بیجز (Blue Tick Badges) کے گمراہ کن ڈیزائن کی وجہ سے 12 کروڑ یورو کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یورپی یونین کمیشن کے مطابق، ایلون مسک کے کمپنی خریدنے کے بعد بلیو ٹِک کو صارفین کی تصدیق (Verification) سے پیسے دے کر حاصل کیے جانے والے فیچر میں بدل دیا گیا تھا، لیکن اس کے ڈیزائن نے صارفین کو گمراہ کیا۔
کمیشن نے ڈیجیٹل سروس ایکٹ (DSA) کے تحت ہونے والی تحقیق میں ایکس سے درج ذیل معلومات طلب کی تھیں، جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی
دھوکا دہی اور جعلی اشتہارات کے خلاف تحفظ کے لیے۔کمپنی محققین کو دستیاب عوامی ڈیٹا پیش نہیں کر سکی۔
یہ جرمانہ ڈیجیٹل سروس ایکٹ کے تحت ہونے والی دو سالہ تحقیق کے ایک حصے کے اختتام پر عائد کیا گیا ہے۔ تاہم، کمیشن کی جانب سے غیر قانونی مواد اور گمراہ کن معلومات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایکس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
