امریکہ: دنیا بھر کے اربوں شائقین جب جمعہ کو ورلڈ کپ ڈرا دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرینوں پر نظریں جمائیں گے، تو انہیں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کو ایک نیا اور قدرے حیران کن ایوارڈ پیش کرتے ہوئے دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔
فیفا نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ اس سال سے ایک نیا سالانہ اعزاز فیفا پیس پرائز شروع کیا جا رہا ہے، جو ایسے فرد کو دیا جائے گا جس نے ’’امن کے لیے غیر معمولی اور غیر معمولی اقدامات کیے ہوں اور اس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا ہو۔‘‘
اگرچہ فیفا کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ دنیا بھر کے 5 ارب فٹبال شائقین کی نمائندگی میں دیا جائے گا، لیکن اس کے فاتح کے انتخاب کا طریقہ کار واضح نہیں ہے۔
ایوارڈ کب اور کہاں دیا جائے گا؟
نیا پیس پرائز ورلڈ کپ ڈرا کے فوراً بعد 5 دسمبر کو دیا جائے گا۔ دونوں تقریبات ایک ہی مقام جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس، واشنگٹن ڈی سی پر ہوں گی
واضح رہے کہ قیادت میں تبدیلی کے بعد ٹرمپ اس وقت کینیڈی سینٹر کے بورڈ چیئر ہیں۔
کیا ٹرمپ واقعی ایوارڈ جیتیں گے؟
افواہوں کے باوجود فیفا نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے کہ پہلا پیس پرائز کس کو دیا جائے گا۔
انفانتینو اور ٹرمپ کے درمیان گزشتہ کئی سالوں میں تعلقات خاصے مضبوط رہے ہیں، خاص طور پر 2026 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے سلسلے میں بڑھتے ہوئے روابط کے دوران دونوں شخصیات کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا
سی این این اسپورٹس نے فیفا سے انتخابی عمل کی تفصیلات کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ومبر میں سی این این کی جانب سے انفانتینو اور ٹرمپ کے قریبی تعلقات پر سوالات اٹھائے گئے — خاص طور پر انسانی حقوق کے اداروں کے تحفظات کے باعث — جس پر فیفا نے مؤقف دیا کہ صدر کا ’’میزبان ممالک کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات رکھنا‘‘ ان کے منصب کی ضرورت ہے۔
’’2026 ورلڈ کپ کی میزبانی کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کو ملنے کے بعد سے فیفا صدر کے صدر ٹرمپ سمیت تینوں شریک میزبان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔‘‘
’’ان تعلقات کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس برائے فیفا ورلڈ کپ کی تشکیل ممکن ہوئی۔‘‘
