جدہ میں 4دسمبر سے شروع ہونےوالی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستان پہلی بار شرکت کررہاہے جس کے بعد گزشتہ روز پاکستانی فلم گھوسٹ اسکول کو باقاعدہ طور پر نمائش کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔
سعودی عرب جدہ پاکستانی فلم گھوسٹ اسکول جس کی ہدایت کاری سیماب گل نے کی فلم کو باضابطہ طور پر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ فیسٹیول 4 سے 13 دسمبر تک جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہوگاواضح رہے کہ پاکستان کو پہلی دفعہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں نوشین وسیم کی کاوشوں سے شامل کیا گیا ہے
