ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک میں آٹھ امیگریشن ججوں کوفارغ کردیا

فارغ کیے گئے ججوں میں امیگریشن ججز کی سپروائزر جج امینہ اے خان بھی شامل ہیں

Atif Khan

نیویارک : ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک میں آٹھ امیگریشن ججوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی میڈیا، خصوصاً نیویارک ٹائمز کے مطابق، فارغ کیے گئے ججوں میں امیگریشن ججز کی سپروائزر جج امینہ اے خان بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان نژاد امیگرنٹ کی جانب سے دو نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ حکومت ملک بھر میں تاریخ کی سخت ترین امیگریشن پالیسیاں نافذ کرنے میں مصروف ہے۔

یو ایس امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی پناہ سے متعلق تمام کیسوں کی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، جبکہ بائیڈن دور میں افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کو دیے گئے گرین کارڈز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اسی دوران امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوئم نے صدر ٹرمپ کو یہ تجویز دی ہے کہ ایسے ممالک، جہاں سے “جرائم پیشہ اور ناجائز مراعات حاصل کرنے والے” افراد امریکا آ رہے ہیں، ان پر مستقل سفری پابندی لگائی جائے۔ صدر ٹرمپ نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *