نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کادوسراروڈ شوکب ہوگا؟

کرکٹ بورڈ نے روڈ شو کے لیے کھلاڑیوں کی لائن اپ کی تصدیق کی،

Editor News

تحریر : شمائلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) 13 دسمبر کو نیویارک میں اپنا دوسرا روڈ شو منعقد کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ایک بیان میں اعلان کیا، “انگلینڈ میں اتوار، 7 دسمبر کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کامیاب روڈ شو کے بعد، HBL پاکستان سپر لیگ اپنا دوسرا بین الاقوامی روڈ شو جمعہ، 13 دسمبر کو نیویارک سٹی، امریکہ میں منعقد کرے گی۔ یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی۔” 6 جنوری کو اپنی دو نئی فرنچائزز کی نیلامی سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائے۔

پی سی بی نے مزید کہا، “نیویارک روڈ شو 6 جنوری 2026 کو ہونے والی دو HBL PSL فرنچائزز کی نیلامی سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی پی سی بی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیگ کی تجارتی طاقت (commercial strength)، عالمی مقبولیت اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

روڈ شو میں شریک کھلاڑی اور خصوصی مہمان
کرکٹ بورڈ نے روڈ شو کے لیے کھلاڑیوں کی لائن اپ کی تصدیق کی، جس میں کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا کے ساتھ قومی کرکٹرز صائم ایوب، فہیم اشرف، سعود شکیل اور ابرار احمد شامل ہوں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ “امریکہ میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے چھ کھلاڑی شرکت کریں گے، جن میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔ دیگر پانچ کھلاڑی ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل ہیں۔جبکہ وسیم اکرم، رمیز راجہ اور علی ظفر خصوصی شرکت کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *